Thursday, 23, July, 2026

چینی نوجوانوں میں خودکشی ’مقبول‘ ہونے لگی

چینی نوجوانوں میں خودکشی ’مقبول‘ ہونے لگی
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی اخبار نے ایک ویڈیو فوٹیج ریلیز کی ہے جس میں کلاس روم میں بیٹھے ایک چینی سٹوڈنٹ کو مبینہ طور پر خود کشی کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو ایک سی سی ٹی وی کیمرہ سے لی گئی معلوم ہوتی ہے۔ اس میں ایک کلاس روم کا منظر دکھایا گیا ہے جہاں تمام بچے کلاس شروع ہونے کی تیاری کررہے ہیں لیکن پیچھے ایک بچہ خاموشی سے بیٹھا ہوا ہے۔ اچانک یہ طالبعلم اپنی کرسی سے اٹھتا ہے اور کھڑکی کی طرف بھاگتا ہے۔ گوکہ کھڑکی کا شاٹ کیمرے میں نہیں لیکن کمرے میں موجود باقی طالبعلموں اور ٹیچر کے ردعمل سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لڑکا کھڑکی سے کود گیا۔ اس لڑکے کا نام شیاؤژن بتایا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ کالج میں داخلے کے امتحان سر پر ہونے کے باعث شدید دباؤ میں تھا اور شاید یہی دباؤ اس کے کھڑکی سے کودنے کی وجہ بنا۔ یاد رہے کہ چینی نوجوانوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ خود کشیاں ہیں اور چینی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق ہر سال دو لاکھ ستاسی ہزار چینی خود کشی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے چینی معاشرے میں خاصا تذبذب پایا جاتا ہے اور ملک کے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کے لئے بھی بہت سی آوازیں بلند کی جارہی ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex