Thursday, 23, July, 2026

’فلیپی برڈ‘ واپس آ رہی ہے

’فلیپی برڈ‘ واپس آ رہی ہے
ڈونگ نیان نے اس گیم کو ایک صارف کی جانب سے تحریر ملنے کے بعد ایپ سٹور سے ہٹا لیا تھا موبائل پر کھیلی جانے والی گیم ’فلیپی برڈ‘ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ عادی بنا دیتی ہے اب ایپل کے ایپ سٹور پر واپس آئے گی۔ اس ایپ کے بنانے والے ڈونگ نیان نے اس بات کی تصدیق کی ہے مگر انھوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ اسی بارے میں اینگری برڈز کی ویب سائٹ ہیک متعلقہ عنوانات سائنس , انٹرنیٹ, ٹیکنالوجی ٹوئٹر پر ایک فین نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ ایپ سٹور پر اس گیم کو واپس لانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’جی ہاں مگر جلدی نہیں۔‘ بعد میں نیان نے مزید کہا کہ ’میں منصوبہ بندی کر کے کام نہیں کرتا، جب یہ مکمل ہو جائے گی تو میں اسے جاری کر دوں گا۔‘ نیان نے اس مشہور گیم کو فروری میں ایپ سٹور سے یہ کہتے ہوئے ہٹا لیا تھا کہ اس کی مقبولیت نے ان کی ’سادہ زندگی‘ کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ گیم مئی 2013 میں جاری کی گئی تھی اور اسے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا تھا اور اسے کھیلنے والوں کو اس پرندے کو پرواز میں رکھنے کے لیے مسلسل سکرین پر ٹیپ کرتے رہنا پڑتا ہے۔ اس کے سادہ گرافک کے باوجود فلیپی برڈ ایک بہت ہی مشکل گیم تھی کیونکہ بہت سے صارفین اس پرندے کو کچھ دیر کے لیے پرواز میں رکھ سکتے تھے اور جلد ہی پرندہ ایک رکاوٹ سے ٹکرا کےگر جاتا۔ فلیپی برڈ گیم میں آپ موبائل کی سکرین پر ٹیپ کر کے ایک پرندے کو پرواز میں رکھتے ہیں یہ گیم انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہوئی اور اس کی مقبولیت میں سوشل میڈیا کے صارفین کا بہت زیادہ ہاتھ تھا اور اسے ایک یو ٹیوب چینل پر 22 ملین صارفین نے دیکھا ہوا ہے۔ اسے اس کے عروج کے دور میں 50 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا اور مسٹر نیان اس پر اشتہارات سے 50 ہزار ڈالر کماتے تھے۔ اس مہینے کے آغاز میں رولنگ سٹون کو انٹرویو دیتے ہوئے نیان نے کہا کہ انہوں نے یہ گیم ایک صارف کی جانب سے ایک تحریر موصول ہونے کے بعد ہٹائی جس میں اس صارف نے تفصیل سے لکھا تھا کہ کیسے اس گیم نے ان کی زندگی تباہ کی۔ اس گیم کے ہٹائے جانے کے بعد اس کے صارفین نے کئی جذباتی پٹیشن جاری کیں کہ اس گیم کو دوبارہ بحال کیا جائے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex