Thursday, 23, July, 2026

کوریا نے سمندروں میں تحقیق کے لئے روبوٹک کیکڑا تیار کرلیا

کوریا نے سمندروں میں تحقیق کے لئے روبوٹک کیکڑا تیار کرلیا
سیؤل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں جہاں بہت سے ادارے خلاء میں کائنات کے پوشیدہ راز جاننے کے لئے کوشاں ہیں وہیں بہت سے ادارے سمندروں کی گہرائیوں میں چھپے رازوں پر سے پردہ اٹھانے کی کوشش بھی کررہے ہین۔ کوریا کے اوشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ نے سمندروں کی تہہ میں چھپے راز جاننے کے لئے ایک روبوٹک کیکڑا تیار کیا ہے جو سمندر کی اتھاہ گہرائیوں میں جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو ابھی تکا نسانی پہنچ سے دور ہیں۔ کیکڑے کی شکل میں تیار کیا گیا ”کریبسٹر“ نامی یہ دیوقامت روبوٹ1400 پاؤنڈ (635کلو گرام) وزنی ہے۔ انجینئروں نے اس مکینیکل کیکڑے میں 11 کیمرے نصب کئے ہیں جن کی مدد سے وہ سمندر میں ہر زاویے سے دیکھ سکیں گے۔ یہ کیمرے سمندر کے اندھیرے حصوں اور گدلے پانی کے مطابق خود کو انڈجسٹ کرنے کے ساتھ زوم ان اور زوم آؤٹ بھی کرسکیں گے۔ یہ روبوٹ تحقیقی مقام کے تھری ڈی نقشے بھی تیار کرے گا۔ اس کی 6فٹ لمبی ٹانگیں ایلومینیم سے تیار کی گئی ہیں جو جگہ کی مناسبت سے مڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ یہ روبوٹ پانی کے اندر ایک میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex