Saturday, 18, July, 2026

کوری انڈرسن نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

کوری انڈرسن نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا
نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری انڈرسن نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر ایک روزہ کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ کو بارش کی وجہ سے 21 اوورز فی ٹیم تک محدود کر دیا گیا تھا۔ ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم نے مقررہ 21 اوورز میں انتہائی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 283 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے بلّے باز کوری انڈرسن پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور انہوں نے پاکستانی بلے باز شاید آفریدی کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انڈرسن نے مجموعی طور پر 14 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 131 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 20 اوورز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنا رکھے تھے جو کسی ٹی ٹوئنٹی میچ کا بھی سب سے زیادہ سکور ہوتا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اب سے کچھ دیر پہلے ہی انہوں نے پہلے اوور میں ہی ایک کے سکور پر اپنی پہلی وکٹ کھو دی۔ میچ ابھی کوئینز ٹاؤن سنٹر میں جاری ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex