Thursday, 23, July, 2026

نیویارک پولیس کی ٹوئٹر مہم الٹی پڑ گئی

نیویارک پولیس کی ٹوئٹر مہم الٹی پڑ گئی
پولیس نے اس اکاؤنٹ کا آغاز منگل کو اس تصویر سے کیا جس میں ایک شخص دو مسکراتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ کھڑا ہے امریکہ کی نیویارک پولیس کی جانب سے اپنا تاثر بہتر کرنے کے لیے ٹویٹر کے استعمال کا منصوبہ اس وقت ناکام ہو گیا جب لوگوں نے پولیس کی جانب سے مبینہ زیادتیوں کی تصاویر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیں۔ نیویارک پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام سے پولیس افسران کے ہمراہ ان کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا کہا تھا۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ہیش ٹیگ ’مائی این وائی پی ڈی‘ (myNYPD#) کو ٹیگ کریں۔ لیکن پولیس کے حق میں تصاویر آنے کی بجائے لوگوں نے وہ تصاویر اپ لوڈ کرنا شروع کردیں جن میں مبینہ پولیس تشدد دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے حق میں تصاویر آنے کی بجائے لوگوں نے وہ تصاویر اپ لوڈ کرنا شروع کردیں جن میں مبینہ پولیس تشدد دیکھا جا سکتا ہے پولیس نے اس اکاؤنٹ کا آغاز منگل کو اس تصویر سے کیا جس میں ایک شخص دو مسکراتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ کھڑا ہے۔ کئی افراد نے اس ہیش ٹیگ پر پولیس دوست تصاویر بھی بھیجی ہیں لیکن زیادہ تر پولیس مخالف تصاویر ہی آئی ہیں۔ بدھ کو یہ ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگ گیا تھا۔ ایک تصویر مارچ 2013 کی ہے جس میں پولیس نے ایک شخص کا سر گاڑی پر دبایا ہوا ہے۔ یہ تصویر ان مظاہروں کی ہے جو بروکلن کے علاقے میں 16 سالہ لڑکے کی پولیس فائرنگ میں ہلاکت کے بعد شروع ہوئے۔ جو تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں ان میں سے زیادہ تر پیشہ ورانہ فوٹوگرافروں کی لی ہوئی تصاویر ہیں۔ مہم منگل کو شروع کی گئی اور بدھ کو یہ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا تھا
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex