Wednesday, 22, July, 2026

دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے
1: جس طرف سے انسان کیلے کا چھلکا اتارتے ہیں بندر اس کی مخالف سمت سے چھلکا اتارتے ہیں۔ 2: وہ مچھلیاں جن کو سکپس چپس کھلائے جاتے ہیں وہ گلابی ہو جاتی ہیں۔ 3: ڈومینیکن ریپبلک میں دنیا کی خطرناک ترین سڑکیں ہیں۔ 4: وہ فلمیں جن کو آسکرز میں بہترین فلم کا ایوارڈ ملتا ہے ان فلموں کا اوسط دورانیہ دو گھنٹے بیس منٹ ہوتا ہے۔ 5: پائن درخت سے خارج ہونے والی بو ماحولیاتی وار حدت کو کنٹرول کرتی ہے۔ 6: وہ مرد جن کے چہرے پر بال مشکل سے آتے ہیں وہ داڑھی ٹرانسپلانٹ کرا سکتے ہیں۔ 7: فنش زبان میں سکروج میک ڈک کے بارے میں میوزک البم موجود ہے 8: بینائی سے محروم لوگوں کی خواب میں آوازیں، چھونا، ذائقہ اور بُو زیادہ ہوتی ہے۔ 9: رابرٹ ولسن نے جنہوں نے آرنو کے ساتھ مل کر بگ بینگ کے بعد نکلنے والی شعاؤں کو دریافت کیا تھا، اپنے موبائل میں بگ بینگ کے نتیجے میں نکلنے والی لہروں کی ریکارڈنگ محفوظ کر رکھی ہے۔ 10: امریکی فلم امیریکن ہسّل میں کرسچیئن بیل کی چھاتی کے بال لگانے میں چار گھنٹے لگے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex