Wednesday, 22, July, 2026

’گرم چائے کی پیالی‘ کے لیے 13 ہزار ڈالر کا خرچہ

’گرم چائے کی پیالی‘ کے لیے 13 ہزار ڈالر کا خرچہ
ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ تیرہ ہزار ڈالر کی مالیت کی چائے بنانے والی ان کی مشین ’بہترین چائے‘ بنا کر دے سکتی ہے۔ مشین بنانے والی کمپنی بیکن کا کہنا ہے کہ گرم پانی میں چائے کی پتی ڈالنے کے مقابلے چائے کو دم پر پکانے کا عمل خاصا پیچیدہ ہے۔ اس مشین کے نمونے امریکہ کی کافی شاپس میں تجربے کے طور پر لگائے گئے ہیں اور یہ مشین اس سال کے اواخر تک کمرشل استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔ لیکن ماہرین یہ سوال کر رہے ہیں کہ صرف چائے بنانے کے لیے کوئی اتنی بڑی رقم خرچ کیوں کرے گا۔ اس مشین میں چائے دم کرنے کا ایک انوکھا نظام ہے جسے ’ریورس ایٹموسفیئرک انفیوژن‘ کہا جاتا ہے۔ اس عمل کے تحت پیدا ہونے والی خلا کے سبب چائے کی پتی پانی کے اوپر تیرنے لگتی ہے اور کمپنی کے مطابق اس سے پتی کا جو شاندار ذائقہ نکل کر آتا ہے وہ صرف گرم پانی میں چائے کو ابالنے سے نہیں آ سکتا۔ اس کے بعد اس عمل کو 60 سے 90 سیکنڈز میں دہرایا جاتا ہے اور یہ مشین ایک گھنٹے میں 60 سے زیادہ کپ چائے بنا سکتی ہے۔ کیمبرِج کنسلٹنٹ نام کی کمپنی نے کیپسیول سے چائے بنانے والی پہلی مشین بنانے میں مدد کی تھی۔ یہ کمپنی اپنی مشین بازار میں لانے کی تیاری کر رہی ہے جس کی قیمت روایتی کافی بنانے والی مشین کی قیمت کے برابر ہوگی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex