Saturday, 18, July, 2026

عظیم آتش فشاں کے پھٹنے کا راز افشا

عظیم آتش فشاں کے پھٹنے کا راز افشا
آتش فشاں کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ییلو سٹون جیسے عظیم آتش فشاں کو پھٹنے کے لیے کسی زلزلے یا خارجی تحرک کی ضرورت نہیں۔ جنوب مشرقی فرانس کے شہر گرینوبل میں یوروپیئن سنکروٹرون ریڈی ایشن فیسیلیٹی (ای ایس آر ایف) میں کیے گئے تجربے کے مطابق زیر زمین موجود لاوا مقدار اور اس کا حجم ہی قیامت خیز آتش فشاں کے پھٹنے کے لیے کافی ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں ای ٹی ایچ زوریچ کے سائنس دانوں کی ٹیم کی یہ تحقیق نیچر جیوسائنس نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس کے رہنما مصنف وم مالفائٹ نے کہا: ’ہمیں معلوم ہے کہ گھڑی کی سوئی چل رہی ہے، لیکن اس کی رفتار سے ہم لا علم ہیں کہ عظیم آتش فشاں کے پھٹنے میں کتنا وقت ہے۔‘ ’اب ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ اس کے لیے کسی خارجی عنصر کی ضرورت نہیں۔ عظیم آتش فشاں اپنے عظیم سائز کی وجہ سے بھی پھٹ سکتا ہے ’ایک بار وہاں لاوا اور گرم سیال مادہ زیادہ مقدار میں جمع ہو گیا تو وہ پھٹ سکتا ہے۔‘ ابھی تک کی معلومات کے مطابق دنیا میں زیر زمین 20 عظیم آتش فشاں ہیں جن میں انڈونیشیا کی لیک توبا، نیوزی لینڈ کی لیک ٹوپو اور اٹلی میں نیپلز کے پاس بعض چھوٹے علاقے شامل ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex