Skip to content
Khanewal.com.pk

زخمی ہیں بہت پاؤں مسافت بھی بہت ہے منزل سے مگر ہم کو عقیدت بھی بہت ہے

1 min read

زخمی ہیں بہت پاؤں مسافت بھی بہت ہے منزل سے مگر ہم کو عقیدت بھی بہت ہے

یہ شہر وفا لاکھ حسیں شہر ہے لیکن
اس شہر میں دکھ دردکی کثرت بھی بہت ہے

یہ دل ہے کہ اس کا ہی طلبگار ہے اب تک
اس دیپ کو آندھی سے محبت بھی بہت ہے

کچھ ظلم کیے گردش ایام نے ہم پر
کچھ ہم پہ مقدر کی عنایت بھی بہت ہے

اس ترک رفاقت کا سبب ہم بھی نہیں ہیں
کچھ اس میں زمانے کی سیاست بھی بہت ہے

Comments