Sunday, 19, July, 2026

راجن پور: ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، تین افراد ہلاک

راجن پور: ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، تین افراد ہلاک
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں ٹرین کے پٹڑی پر بم دھماکے کے باعث ٹرین کی چند بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں تین ہلاک اور پچیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ضلع راجن پور کے علاقے کوٹلہ حسن شاہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان ایکسپریس ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین کی بوگیاں اترنے کے باعث تین افراد ہلاک اور پچیس کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمی افراد خطرے سے باہر ہیں۔ پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق بم کوٹ مٹھن اور کوٹ بحرام کے درمیان ٹریک پر نصب کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہلاک شدگان کے لیے پانچ لاکھ جبکہ زخمی ہونے والوں کے لیے ایک ایک لاکھ کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex