ٹوکیو : اون، سوت یا ریشم کتنی اقسام کے کپڑے آپ نے دیکھے یا پہنے ہوں گے مگر کیا کبھی مکڑی کے جالے سے بنا لباس پہنا؟ ایک جاپانی کمپنی نے یہ انوکھا فیشن ٹرینڈ بھی متعارف کرادیا ہے۔ سپیبر نامی جاپانی کمپنی نے مصنوعی مکڑی کے جالے یا سلک سے ایک لباس تیار کرلیا ہے جو کہ کسی کی توقعات سے بھی زیادہ مضبوط اور لچکدار ہے۔ یہ لباس اسٹیل سے 5 گنا مضبوط اور نائلون سے زیادہ لچکدار ہے اور اگر اسے بلٹ پروف کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ ربڑ سے 3 گنا زائد مضبوط ہے۔ اس لباس کی تیاری کے لئے مکڑی کے جالوں میں پائے جانے والے پروٹین فیبروین کے جینز کو مصنوعی طور پر تیار کیا گیا جبکہ یہ لباس واٹر پروف بھی ہے۔
Share this Page:
Please Share Your Comments:
Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.