Sunday, 19, July, 2026

نیوزی لینڈ کا پہاڑ چھوٹا ہو رہا ہے

نیوزی لینڈ کا پہاڑ چھوٹا ہو رہا ہے
سا‏‏ئنس دانوں کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق کے مطابق نیوزی لینڈ کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ کُک کا قد گذشتہ 20 برسوں میں چھوٹا ہوا ہے۔ پہلے کی پیمائش کے مقابلے یہ 30 میٹر یعنی 98 فٹ چھوٹا نکلا ہے۔ نیوزی لینڈ کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ کک کو آوراکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایک تازہ تحقیق کے مطابق اس کی پیمائش اب 3754 میٹر سے کم ہو کر 3744 میٹر ہو گئي ہے۔ انھوں نے پہاڑ کی بلندی میں کمی کا باعث موسمی تبدیلی کے سبب ہونے والی شکست و ریخت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ یہ عمل سنہ 1991 میں چٹانوں کے سڑکنے اور برف کے پگھلنے سے تیز ہوا ہے۔ ماؤنٹ کوک کے قد میں کمی کے باوجود جنوبی جزیرے نیوزی لینڈ کی یہ سب سے اونچی چوٹی ہے۔ اس کے بعد ماؤنٹ ٹسمان ہے جس کی اونچائی 3497 میٹر ہے۔ اوٹاگو نیشنل سکول آف سرویئنگ نے پہاڑ کی تازہ پیمائش کی ہے۔ ادارے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پاسکل سرگوئی نے کہا: ’پہاڑ کے دھنسنے کے بعد کی تصاویر کے بہ نظر ِغائر جائزے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پہاڑ کی چوٹی پر ابھی بھی برف کی نسبتاً موٹی تہہ جمی ہوئی ہے حالانکہ اس کے بعد چوٹی کے نئے توازن کے پیش نظر اسے اس طرح نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ’گذشتہ 20 برسوں کے دوران برفانی چوٹی شکست و ریخت سے دو چار رہی ہے۔‘ انھوں نے ایک بیان میں مزید بتایا کہ ’اس تبدیلی کا سبب جو سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے وہ عالمی سطح پر موسمیات میں ہونے والی تبدیلی ہے، لیکن در اصل یہ پہاڑ اندرونی جغرافیائی خدوخال میں تبدیلی کا سبب ہے۔‘ یہ انکشاف اوٹاگو یونیورسٹی کی جانب سے نومبر سنہ 2013 میں کی جانے والی پیمائش پر مبنی ہے۔ یہ پیمائش جی پی ایس اعداد و شمار حاصل کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ میں زمین اور جغرافیائی خطے کے متعلق معلومات فراہم کرنے والے سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ وہ اس نئی تحقیق کی بنیاد پر اپنے اعداد و شمار کو درست کریں گے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex