Tuesday, 21, July, 2026

اینڈرائیڈ فون میں فنگر پرنٹ ریڈر بالکل مفت حاصل کریں

اینڈرائیڈ فون میں فنگر پرنٹ ریڈر بالکل مفت حاصل کریں
اب اینڈرائیڈ میں آپ اپنے فنگر پرنٹس کی مدد سے اپنی سکرین کو لاک اور کھول سکتے ہیں اور یہ سب کسی بھی اضافی ہارڈوئیر کو انسٹال کئے بغیر یہ ممکن ہے۔ آئی سی ای اپ کے پچھلے کیمرے کو آپ کی انگلی کی تصویر لینے کے لیے استعمال کرتا ہے۔اسکا بائیو میٹرک سافٹ وئیر انگلی کے نشان کا تجزیہ کرتا ہے،اور اپنے ریکارڈز میں محفوظ کرلیتا ہے۔ پھر جب آپ اپنا موبائل لاک کریں گے آپ کو اپنی انگلی کیمرے کے آگے رکھنی ہوگی تا کہ یہ ثابت ہو جائے کہ یہ آپ ہی ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے پرانے اینڈرائیڈ پر بغیر کسی اضافی چیز کے ایپل کے آئی فون جیسا فنگر پرنٹ ریڈر استعمال کر سکتے ہیں وہ بھی بالکل مفت۔ پچھلے سال ایپل کے آئی فون 5 نے فنگر پرنٹ ’’ ٹچ آئی ڈی‘‘ کو متعارف کروا کے سب کی توجہ اس نئی ٹیکنالوجی کی طرف مبذول کروائی تھی۔ ایپل آئی فون میں ٹچ آئی ڈی کی سہولت یقینًاقابلِ تعریف تھی اور اس کی وجہ سے آئی فون کی شرحِ فروخت میں بھی اضافہ ہوا تھا۔ اب مختلف کمپنیاں بھی اپنے سمارٹ فونز میں یہ ٹیکنالوجی کو متعارف کر وا رہی ہیں۔جبکہ گوگل کے پلے سٹور میں آپ کو مصنوعی فنگر پرنٹ سکینر بھی ملیں گے۔ آپ کو پلے سٹور سے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اور فنگر پرنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے سکرین پر آنے والے احکام کو پورا کرنا ہوگا ۔ایک دفعہ جب آپ رجسٹر ہو جاتے ہیں تو آپ اپنی سکرین کو ’’ان لاک ‘‘ کرنے کیلئے کیمرے کے پیچھے اپنے محفوط شدہ انگلی کو لانا ہوگا، فون کا کیمرہ آپ کی انگلی کا جائزہ لے گا اور فنگر پرنٹ میچ کرنے کے بعد آپ کے فون کو ان لاک کر دے گا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex