Wednesday, 22, July, 2026

نوکیا لومیا 1320 اپنی کم قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب!

نوکیا لومیا 1320 اپنی کم قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب!
نوکیا نے حال ہی میں ابوظہبی میں نوکیا ورلڈ 2013 میں اپنے نئے ہینڈ سیٹ نوکیا لومیا 1320 کو متعارف کروایا تھا جو اب پاکستان میں دستیاب ہے۔ 1320 میں 6 انچ سکرین ہے، جو اسوقت کی نوکیا کی سب سے بڑی سکرین ہے۔ تاہم کمپنی نے اس کو کم بجٹ کے خریداروں کے لیے موزوں بنانے کی کوشش کی ہے اور اسکی قیمت کم سے کم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 1320 خوبصورت نقوش والا فون ہے جو یقیناً لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائے گا۔جیسے کہ اس میں’’ 720 پی‘‘خوبصورت پینل، ایل ٹی ای اور 3,400mAh بیٹری ہے۔اس کے علاوہ 5 میگا پکسل آٹو فوکس کیمرہ، 8 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ یہ 1.7GHz ڈیول کورSnapdragon 400 پروسیسر اور 1 جی بی ریم پر مشتمل ہے۔ لومیا 625 کی طرح 1320 بھی تین مختلف رنگوں میں نظر آئے گا۔اسکی تعارفی قیمت تقریباََ 39500روپے ہے، اور یہ پاکستان میں دستیاب ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex