Wednesday, 22, July, 2026

کیا آپکے سمارٹ فون کی بیٹری جلدی ختم ہو جاتی ہے؟

کیا آپکے سمارٹ فون کی بیٹری جلدی ختم ہو جاتی ہے؟
جانئیے ایک ایسی مفید اپلیکیشن کے بارے میں جو آپ کو آپ کی بیٹری کے استعمال کے بارے میں بتاتی ہے سمارٹ فونز صارفین کی طرف سے سب سے زیادہ مانگ لمبی بیٹری کی جاتی ہے۔ لیکن آخر کار آپ کا سمارٹ فون واقعی میں کتنا چلتا ہے؟ آپ فون بنانے والو ں کی طرف سے دی گئی تفصیلات پڑھ سکتے ہیں کہ آپکا فون بات کرتے وقت اور میوزک سنتے ہوئے کتنی دیر چلے گا۔ لیکن یہ سب بھی آپ کو آپ کے سمارٹ فون کی بیٹری کی صحیح معیاد نہیں بتا سکتے کہ آخر وہ کتنے دن یا کتنے گھنٹے چلے گا؟ آج ہم آپ کو ایک ایسے طریقے کے بارے میں بتائیں گے جس سے آپ جان سکیں گے کہ آپ کا سمارٹ فون کتنے دن اور کتنے گھنٹے چلے گا۔ یہ ایک بہت آسان طریقہ ہے مگر اس میں تھوڑا وقت درکار ہوگا۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس ایپ کو کھول کر بڑے سٹارٹ سروس کے بٹن کو دبائیں ۔سٹارٹ بٹن کو دباتے ہی ایپ آپ کی بیٹری کے سٹیٹس کو ریکارڈ کرنا شروع کر دے گی اور بیٹری ختم ہون ے کے بعد بھی اس کے لاگز کو محفوظ رکھے گی۔ جیسے کہ ہم نے کہا کہ یہ آسان ہے مگر اس کے لیے وقت درکار ہے۔پس آپ کو روزانہ کے مطابق اپنا سمارٹ فون استعمال کرنا ہے، مگر اس کو بار بار چارچ نہیں کرنا، صرف ایک بار مکمل چارج کرنا ہے، اور یہ سب پورا ایک ہفتہ کرنا ہے۔ اس دوران بیٹری کے لاگز بیک گراؤنڈ میں چلتے رہیں گے اور ضروری ڈیٹا اکھٹا کرتے رہیں گے.ایک ہفتے بعد بیٹری لاگ ایپ کو کھولیں، پھر لاگ معلومات کو چنیں اور دیکھیں کہ کس ٹائم پر آپ کے فون کی بیٹری پوری تھی اور کب وہ تھوڑی تھی، یہ سب کچھ ایسا نظر آئے گا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex