Wednesday, 22, July, 2026

تھری جی کے منتظر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

تھری جی کے منتظر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
پاکستانی اسی سال اپریل میں تیز رفتار تھری جی اور فور جی موبائل براڈبینڈ حاصل کرسکیں گے تھری جی کے منتظر پاکستانی ٹیلی کام صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ اسی سال اپریل کے مہینے میں تیز رفتار موبائل براڈبینڈ حاصل کرسکیں گے۔ پی ٹی اے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ کے مطابق تھری جی سروس اس سال اپریل کے مہینے تک صارفین کے لیے دستیاب کر دی جائیں گی اوراسی ماہ (فروری) میں آزمائشی سروسز کا آغاز ملک کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کی جانب سے سفارشات جنوری کے مہینے میں کیبنیٹ ڈویژن کو بھجوائی گئی تھیں اور جیسے ہی وہاں سے منظوری ملے گی آزمائشی سروس شروع کر دی جائے گی، جسکا دورانیہ کم و بیش تین ماہ ہوگا۔ اسی آزمائشی سروس کے دوران مارچ کے مہینے میں تھری جی لائسنس کی نیلامی ہوگی. نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اسے ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس نیلامی میں پاکستانی ٹیلی کام کمپینوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمپنیاں بھی حصہ لیں گی۔ذرائع کے مطابق تھری جی کے ساتھ ساتھ فور جی کے لائسنس کی نیلامی بھی متوقع ہے.
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex