Wednesday, 22, July, 2026

ایپل اس سال ایک نیا پراڈکٹ لانچ کرے گا

ایپل اس سال ایک نیا پراڈکٹ لانچ کرے گا
ایپل کے سی ای او نے 2014 میں سامنے آنے والی نئی پراڈکٹ کی پیش گوئی کر دی ہے ایپل کے سی ای او نے یہ بتا تے ہوئے کہ ایپل اس سال جلد ہی کسی نئی ڈؤائس کو متعارف کروانے والا ہے اپنے صارفین کے لیے حیرت کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ وہ آئی واچ کے بارے میں بات کر رہے ہوں۔کک نے کہا ہے کہ ایپل کچھ بہت خاص پر کام کر رہا ہے۔ ایپل اپنے پرانے ڈؤائسس میں بھی بہتری پر کام کر رہا ہے ۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سال ایپل دو ماڈلز بھی متعارف کروانے والا ہے جس میں سے ایک 5 انچ سکرین سے بھی بڑا ہے۔ کچھ افواہوں سے یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ آئی او ایس 8 میں ہیلتھ بک کے نام سے ایک نئی ایپ بھی متعارف کروا رہا ہے جو صارفین کی صحت سے متعلق معلومات فراہم کرے گی اور ان کے بلڈ پریشر، دل کی رفتار اور خون میں گلوکوز کے لیول کے ریکارڈ رکھے گی۔ کک نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے بہتر کام کو ترجیح دیتے ہیں، ایپل کے آئی فونز جن ملکوں میں ہیں وہاں پہلی یا دوسری نمبر پر ہیں، اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہم سبھی مارکیٹوں میں ایپل کے آئی فونز کو پہلے نمبر پر لے آئیں اور اس کے لیے ہم بہت محنت بھی کر رہے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex