Wednesday, 22, July, 2026

گلیکسی ایس 5 میں بچوں کا موڈ شامل ہوگا

گلیکسی ایس 5 میں بچوں کا موڈ شامل ہوگا
سامسنگ نے ونڈوز موبائل کی نقل کرتے ہوئے اپنے نئے فون گلیکسی ایس 5میں بچوں کیلئے کڈز موڈ کا نیا اضافہ شامل کیا ہے، جو آپ کے بچے کے فون کے استعمال پر بہت کم فیچرز اور فنکشن دکھائے گا، جس سے آ پ کی سیٹنگز محفوظ رہیں گی۔ اور کال کرنے کی سہولت بھی محدود ہو جائے گی۔ کڈز موڈ کی بدولت آپ اپنے بچے کو اپنا گلیکسی ایس 5 دیتے ہوئے وقت کا پابند بنا سکتے ہیں۔کڈز موڈ کی مدد سے آپ کسی بھی ایپ، سیٹنگ اور بچوں کے استعمال میں رہنے والے کچھ خاص نمبروں پر پن نمبر سیٹ کر کے کنٹرول خاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی خاص گیم یا ایپ پر وقت کی معیاد کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ گلیکسی ایس 5 کے منظرعام پر آنے کے بعد اس کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملے گا۔امید ہے کہ اگلے ہفتے میں بارسلونا میں ہونے والے موبائل ورلڈ کانگریس میں اس کو متعارف کروا دیا جائے گا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex