Wednesday, 22, July, 2026

طیاروں میں کھڑکیوں کی جگہ فلیٹ سکرین

طیاروں میں کھڑکیوں کی جگہ فلیٹ سکرین
طیاروں میں کھڑکیوں کی جگہ فلیٹ سکرین طیارہ ڈیزائن کرنے والی کمپنی سپائک ایرو سپیس کا کہنا ہے کہ کھڑکیاں ہٹانے سے طیارے کے مرکزی حصے کو ڈیزائن کرنے اور بنانے میں آسانی ہوگی۔ یہ ایس-512 سپر سونک طیارہ سنہ 2018 تک لانچ ہو گا۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بلاگ میں کہا ہے کہ کھڑکیوں سے طیارے کا وزن بڑھ جاتا ہے لیکن فلیٹ سکرین لگانے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ برطاینہ کی سینٹرل لنکا شائر یونیورسٹی میں ایرو سپیس انجینیئرنگ کے ماہر ڈاکٹر ڈیرن انیسل نے کہا کہ بغیر کھڑکیوں کے جہاز میں سفر کرنا مسافروں کے لیے ایک غیر معمولی تجربہ ہوگا۔ ’کوئی قدرتی روشنی نہیں ہوگی، یہ سب مصنوعی ہوگا۔ لیکن سکیورٹی کے نقطۂ نظر سے یہ سب کچھ کیسے ہوگا؟ اگر کوئی حادثہ ہو جائے اور کیمرے خراب ہو گئے تو آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ طیارہ کس طرف جا رہا ہے اور کہاں اترا ہے؟‘ سپائک ایرو سپیس کمپنی امریکی شہر بوسٹن میں قائم ہے اور اس کے انجینیئروں کی ٹیم کو طیارے ڈیزائن کرنے اور بنانے کا وسیع تجربہ ہے۔ یہ طیارہ بنانے پر آٹھ کروڑ امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔ اس جہاز پر 18 مسافر سفر کر سکیں گے جو نیویارک سے لندن تک کا سفر تین سے چار گھنٹے میں طے کریں گے۔ یہ فاصلہ موجودہ دور میں چھ سے سات گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے۔ ایریون اور گلف سٹریم جیسی دیگر کمپنیاں بھی اس قسم کے سپر سونک جیٹ طیارے بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex