Wednesday, 22, July, 2026

Google has denied reports of interest in WhatsApp!!!

Google has denied reports of interest in WhatsApp!!!
اینڈرائیڈ اور کروم کے چیف سندر پچائی نے کہا ہے کہ گوگل فیس بک کے مقابلے میں وٹس ایپ کو خریدنے کا خواہش مند نہیں تھا۔ گوگل کے سندر پچائی نے موبائل ورلڈ کانگریس میں اس بات سے صاف انکار کیا ہے کہ گوگل وٹس ایپ کو خریدنے میں دلچسپی لے رہا تھا۔ پہلے ملنے والی خبروں کے مطابق گوگل فیس بک کے مقابلے میں وٹس ایپ کو خریدنے کا خواہش مند تھا، اور فیس بک کے 19 بلین ڈالر سے قبل 10 بلین ڈالر کی پیشکش بھی کر چکا تھا۔ ایک اور خبر کے مطابق گوگل کے سی ای او لیری پیج وٹس ایپ کے کو فاؤنڈر اور سی ای او سے ملے تھے اور ان کوفیس بک سے کسی بھی قسم کے معائدے سے باز رہنے کو بھی کہا تھا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex