Wednesday, 22, July, 2026

ایک سیکنڈمیں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ

ایک سیکنڈمیں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ
فرانکفرٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے موبائل صارفین ایک عرصے سے 3G انٹرنیٹ کے انتظار میں ہیں لیکن جرمنی اور برطانیہ نے 5Gنیٹ ورک کی تیاری شروع کردی ہے جس سے ایک سیکنڈمیں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ کی جاسکے گی۔دنیا ٹیکنالوجی کے میدان میں برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ایک تازہ ترین خبر کے مطابق برطانیہ اور جرمنی ایک مشترکہ پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس میں ان دو ممالک کی تین یونیورسٹیاں 5G نیٹ ورک بنانے میں مصروف ہیں۔ اس ڈیل کا اعلان برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہنوور(جرمنی) میں ایک ٹریڈ شو کے دوران کیا ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کی کوشش کررہا ہے اور اس مقصد کے لئے قریباً 1 ارب ڈالر بھی مختص کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کیمرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ اس منصوبے پر 45 ملین پاﺅنڈ خرچ کرے گا۔ اس نئی سہولت کو 2017ءسے آزمانہ شروع کردیا جائے گا اور 2020ءتک یہ صارفین کے لئے بھی عام کردی جائے گا۔ 5G انٹرنیٹ اس قدر تیز ہے کہ اس کے ذریعے صارفین 1 سیکنڈ میں مکمل فلم ڈاﺅن لوڈ کرسکیں گے۔دوسری طرف پاکستان میں 3G متعارف کرانے میں تاخیر کی کئی وجوہات ہیں جن میں بیوروکریسی کی روایتی سستی سے لے کر سیاسی قیادت کی عدم دلچسپی شامل ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex