Wednesday, 22, July, 2026

برطانیہ میں ہسپتال کامریضوں کیلئے سکائپ ویڈیو کالنگ سروس متعارف کرانے پرغور

برطانیہ میں ہسپتال کامریضوں کیلئے سکائپ ویڈیو کالنگ سروس متعارف کرانے پرغور
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی ہسپتال نے مریضوں سے مشاورت کے لیے سکائپ ویڈیو کالنگ سروس متعارف کرانے پر غور شروع کردیاہے جس کے بعد مریضوں کا علاج گھروں میں ہوگا۔ برطانوی قومی ادارہ صحت این ایچ ایس کے مینیجرز نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہسپتال مریضوں سے مشاورت کرنے کے لیے سکائپ ویڈیو کالنگ استعمال کرنے پرغورکر رہا ہے اور جلد ہی ڈاکٹرز مریضوں کا علاج ان کے گھر اور دفاتر میں کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ کے مطابق ہائی ٹیک منصوبے کی منظوری ملنے کے بعد ”یونیورسٹی ہسپتال آف نارتھ سٹیفورڈ“ یورپ کا پہلا ہسپتال کہلائے گا جہاں معالجین سکائپ کے ذریعے مریضوں کو طبی مشورہ فراہم کر سکیں گے۔ عہدیداروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اسکائپ ویڈیو سروس کے ذریعے مریضوں کا قیمتی وقت بچانے اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی آن لائن ویڈیو کالنگ کی سہولت استعمال کرنے سے آوٹ پیشنٹ مریضوں کے اپائنمنٹس میں 35 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔اسٹیفورڈ شائر ہسپتال کے مجوزہ منصوبے میں ڈاکٹروں کی طرف سے بذریعہ ای میل مریضوں سے مشاورت اور نسخے دئیے جانے کی تجویز بھی شامل ہے لیکن ایسے مریض جنہیں روبرو دیکھنے اور ڈاکٹری معائنے کی ضرورت ہوگی، اُنہیںہسپتال میں طلب کیا جائے گا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکائپ کے ذریعے مریضوں سے مشاورت کرنے کا اقدام سپتال کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد ڈاکٹرز کی کارکردگی کوبہتر بنانا اور اسپتال سے مریضوں کے دباو¿ کو کم کرنا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex