Saturday, 18, July, 2026

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دس (10) بڑے ملک

آبادی کے لحاظ سے دنیا  کے دس (10) بڑے ملک
آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک چین ہے جس کی آبادی ایک ارب 34 کروڑ 75 لاکھ 63 ہزار 498 ہے جو عالمی آبادی کا 19.62 فیصد یعنی پانچواں حصہ ہے۔ دوسرے نمبر بھارت کی آبادی ہے۔ آخری مردم شماری تک آبادی ایک ارب 18 کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار 490 ہے جو عالمی آبادی کا 17.24 فیصد ہے تاہم بھارت کی آبادی میں جس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس کے نتیجے میں بھارت آئندہ دو تین سال میں چین کی جگہ لے کر آبادی کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائیگا۔ امریکہ آبادی کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ جس کی آبادی 30 کروڑ 91 لاکھ 62 ہزار 581 ہے اور دنیا کی آبادی کا 4.5 فیصد ہے انڈونیشیا اس فہرست میں 24 کروڑ 29 لاکھ 68 ہزار 342 آبادی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ برازیل کی آبادی 20 کروڑ 11 لاکھ تین ہزار 330 ہے اور یہ دنیا کا اس حوالے سے پانچواں بڑا ملک ہے۔پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور اس کی آبادی 17 کروڑ 96 لاکھ 59 ہزار ہے۔بنگلہ دیش کی آبادی سقوط ڈھاکہ سے قبل مغربی پاکستانی سے زیادہ تھی۔ اب اس کی آبادی 15 کروڑ 97 لاکھ 65 ہزار 367 ہے جو پاکستان کی نسبت 2 کروڑ کم ہے اور بنگلہ دیش اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔ نائیجریا کی آبادی 15 کروڑ 22 لاکھ 17 ہزار 341 ہے اور یہ آٹھواں بڑا ملک ہے روس جو رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے کی آبادی 13 کروڑ 93 لاکھ 90 ہزار 205 ہے اور آبادی کے اعتبار سے دنیا کا 9 واں بڑا ملک ہے جاپان 12 کروڑ 68 لاکھ 4 ہزار 433 آبادی کے ساتھ ٹاپ ٹین فہرست میں دسویں نمبر پر کھڑا ہے..
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex