Thursday, 23, July, 2026

چینی طالبہ کی اپنی آخری رسومات میں شرکت

چینی طالبہ کی اپنی آخری رسومات میں شرکت
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی آخری رسومات میں شریک ہونا ایک جیتے جاگتے انسان کیلئے ممکن نہیں ہوسکتا، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک 22 سالہ چینی طالبہ ژینگ جیانے اپنی آخری رسومات پوری کرکے اپنا شوق پورا کرلیا۔ یہ منفرد واقعہ چین کے شہر وہان میں پیش آیا۔ اس ریہرسل میں ژینگ کے دوستوں اور اہلخانہ نے شرکت کی جنہوں نے اپنے چہروں پر سوگواری کے تاثرات سجاکر اس کی میت پر پھولوں کے ڈھیر لگائے۔ ژینگ نے ایک گھنٹے تک تابوت میں لیٹ کر آخری رسومات کی ریہرسل کی۔ ژینگ نے حقیقی لاش کا روپ دھاڑنے کیلئے ایک میک اپ آرٹسٹ کی مدد بھی حاصل کی تاکہ اس کے بہروپ میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ ایک شخص فوجی وردی پہن کر مسلسل اسکی میت کے سرہانے کھڑا رہا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex