Thursday, 23, July, 2026

مائیکروسافٹ آفس اب آئی پیڈ پر بھی دستیاب

مائیکروسافٹ آفس اب آئی پیڈ پر بھی دستیاب
مائیکروسافٹ نے اپنے آفس سافٹ ویئر کے آئی فون ایڈیشن کے بعد اب اس کا آئی پیڈ ایڈیشن متعارف کروا دیا ہے۔ اس ایڈیشن میں آئی پیڈ استعمال کرنے والے افراد کو مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ تین الگ الگ ایپس کی شکل میں دستیاب ہوں گے۔ ان تینوں پروگراموں کو لمس سے کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوجی کے مطابق بنایا گیا ہے تاکہ انھیں استعمال کرنا آسان ہو۔ اس بات کا اعلان مائیکروسافٹ کے نئے چیف ایگزیکٹیو ستیا نڈیلا نے یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سان فرانسسکو میں منعقدہ پہلی اہم تقریب میں کیا۔ ستیا نڈیلا کا کہنا تھا کہ مائیکروسافٹ کا یہ عمل اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت کمپنی اپنے صارفین کو ہر قسم کی ڈیوائس پر کام کرنے کی آزادی دینا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ہماری توجہ کا مرکز ہے کہ آفس ہر قسم کی ڈیوائس پر اپنا کردار ادا کرے۔‘ گذشتہ برس آئی فون استعمال کرنے والے افراد کو مائیکروسافٹ نے آفس سافٹ ویئر کے استعمال کی سہولت فراہم کی تھی تاہم اس کے استعمال کے لیے سالانہ 80 پاؤنڈ کی رقم کی ادائیگی نے اسے زیادہ مقبول نہیں ہونے دیا تھا۔ خیال رہے کہ آئی پیڈ پر دستاویزات کی تدوین کے لیے آفس کے مقابلے میں ڈاکیومنٹس ٹو گو، ہاپ ٹو، کوئک آفس اور خود ایپل کا آئی ورک سوٹ موجود ہے جو یا تو مفت یا پھر انتہائی کم قیمت پر یہی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex