Thursday, 23, July, 2026

’کینڈی کرش‘ کی خالق کمپنی کی مالیت 7 ارب ڈالر

’کینڈی کرش‘ کی خالق کمپنی کی مالیت 7 ارب ڈالر
موبائل فون اور انٹرنیٹ پر کھیلی جانے والی مقبول گیم ’کینڈی کرش ساگا‘ کی خالق کمپنی ’کنگ‘ کی مالیت کا اندازہ سات ارب ڈالر سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ یہ مالیت نیویارک کے بازارِ حصص میں کمپنی کے دو کروڑ بائیس لاکھ حصص کی فروخت سے 50 کروڑ ڈالر کی آمدن کے بعد طے کی گئی ہے۔ نیویارک سٹاک ایکسچینج میں ’کنگ‘ کے حصص کی قیمت ساڑھے 22 ڈالر فی شیئر مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو عمومی کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی جس میں دیگر کمپنیوں کی خریداری بھی شامل ہو سکتی ہے۔ ’کینڈی کرش‘ سنہ 2013 میں دنیا میں سب سے زیادہ مفت ڈاؤن لوڈ کی جانے والی موبائل ایپلیکشن تھی۔ ’کنگ‘ کمپنی اس سمیت 180 سے زیادہ گیمز بناتی ہے لیکن یہ اس کی سب سے مقبول گیم ہے۔ دو برس قبل اس کمپنی کی آمدن چھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سالانہ تھی لیکن اس گیم کی وجہ سے 2013 میں یہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم یہ خدشات بھی ظاہرکیے جاتے ہیں کہ کمپنی ’کینڈی کرش‘ پر ضرورت سے زیادہ انحصار کرتی ہے اور اگر اس کی مقبولیت میں کمی آئی تو اس کا براہِ راست اثر کمپنی کی آمدن اور منافع پر پڑے گا۔ کمپنی کے مطابق 2013 میں اس کی تین مقبول ترین گیمز’ کینڈ کرش ساگا‘، ’پیٹ ریسکیو ساگا‘ اور ’فارم ہیروز ساگا‘ سے اس کی کل آمدن کا 95 فیصد حصہ حاصل ہوا۔ نیویارک سٹاک ایکسچینج پر ’کنگ‘ کے حصص کی خریدوفروخت باقاعدہ طور پر بدھ سے شروع ہوگی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex