Thursday, 23, July, 2026

حضرت عیسیٰؑ کا پیالہ سپین کے عجائب گھر میں ہونے کا دعویٰ

حضرت عیسیٰؑ کا پیالہ سپین کے عجائب گھر میں ہونے کا دعویٰ
میڈرڈ (نمائندہ خصوصی) سپین کے عجائب گھر میں ایک ایسا پیالہ رکھا گیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ حضرت عیسیٰؑ کا پیالہ ہے اور انہوں نے آخری وقت اس سے پانی پیا۔ دو تاریخ دانوں کا دعویٰ ہے کہ حضرت عیسیٰؑ کے لبوں نے اس پیالہ کو چھوا۔ دو سائنس دانوں مارگا ٹریٹا ٹورس اور جوز اورٹیزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے مصری تہذیب اور دیگر پرانی تہذیبوں سے شواہد اکٹھے کئے ہیں اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تاریخی پیالہ کبھی حضرت عیسیٰؑ کے پاس تھا۔ قرون وسطیٰ میں لکھے گئے عربی تحریر کے مطابق یہ پیالہ یروشلم میں مسلمانوں کے پاس تھا اور وہاں سے مصر میں عیسائیوں کو ملا اور وہاں سے یہ سپین کے بادشاہ کو تحفہ میں ملا اور اس طرح یہ سپین میں آگیا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex