Thursday, 23, July, 2026

راحیل شریف اور پرویز مشرف کا تعلق بہت پرانا ہے

راحیل شریف اور پرویز مشرف کا تعلق بہت پرانا ہے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اس وقت جنرل پرویز مشرف کے خلاف جاری آئین شکنی کا مقدمہ ملک بھر میں مرکز نگاہ بنا ہوا ہے. اس حوالے سے یہ بھی خبر ہے کہ اعلی فوجی حکام کی خواہش ہے کہ مشرف کے خلاف مقدمے کو جاری نہ رکھا جائے. اس پس منظر میں دکھا جائے تو جنرل مشرف اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ایک دلچسپ تعلق بھی موجود ہے، جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید جنرل مشرف کے دوست تھے، یہ دونوں فوج میں بیچ میٹ بھی تھے۔ یہ دونوں قریبا روزانہ ایک دوسرے سے ملتے تھے، میجر شبیر شریف کی والدہ نے 'میجر' پرویز مشریف کو اپنا بیٹا بنا رکھا تھا، میجر شبیر شریف 3 دسمبر 1971ءکو شہید ہوگئے، میجر شبیر شریف کی شہادت کے بعد پرویز مشرف نے ہمیشہ راحیل شریف کے کیریئر میں ان کی مدد کی، جنرل مشرف آرمی چیف تھے تو یہ راحیل شریف کو بھائی کی طرح ”ٹریٹ“ کرتے تھے، راحیل شریف عموماً آرمی ہاﺅس میں ناشتہ کرتے تھے. ایک مرتبہ راحیل شریف اپنی آبائی زمین پر ہونیوالا قبضہ چھڑانے کے لئے جنرل مشرف کے پاس گئے تو انہوں نے راحیل شریف کو اپنے پاس ہی بٹھا لیا اور مقامی حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر قبضہ چھڑایا جاۓ. مشرف نے ہدایات پر عملدرآمد ہونے کے بعد ہی راحیل شریف کو جانے دیا. غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف اب تک کم از کم تین مرتبہ فوجی ہسپتال میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ پرویز مشرف سے ملاقات کر چکےہیں. مشرف کے بعض حامیوں کا خیال ہے میاں نواز شریف جنرل مشرف اور جنرل راحیل کے اس تعلق کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے جبکہ بعض لوگوں کا خیال ہے میاں صاحب اس تعلق سے آگاہ تھے لیکن حقیقت کیا ہے؟ حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر یہ کہانی اب آخری فیز میں داخل ہوچکی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex