Thursday, 23, July, 2026

برطانوی شخص نے ڈاکٹروں سے تنگ آکر خود ہی اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا

برطانوی شخص نے ڈاکٹروں سے تنگ آکر خود ہی اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا
لندن (بیورو رپورٹ) ایک برطانوی شخص نے ڈاکٹروں کے ”نخروں“ سے تنگ آکر بالآخر اپنا ہاتھ خود ہی کاٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق 44 سالہ مارک گوڈارڈ کو 16 سال قبل موٹرسائیکل حادثے میں الٹے ہاتھ پر چوٹ لگی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے ہاتھ میں مسلسل درد ہوتی تھی اور اس نے کئی مرتبہ مختلف ڈاکٹرز سے آپریشن کرنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے اس کی بات نہیں مانی۔ بالآخر اس نے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا اور آری کی طرح ایک آلہ تیار کرکے اپنا ہاتھ خود ہی کاٹ ڈالا۔ یہی نہیں پھر اس نے کٹ جانے والا اپنا ہاتھ آگ میں بھی پھینک دیا کہ ڈاکٹر اسے واپس نہ جوڑ سکیں، اس تجربے کے بعد زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اسے ہسپتال لے جانا پڑا جہاں پر اس کے بازو پر ٹانکے لگائے گئے۔ گوڈارڈ کا کہنا ہے کہ یہ کام پہلے ہی ڈاکٹروں کو کردینا چاہیے تھا، اس طرح اسے ایسا نہ کرنا پڑتا اور اتنے سارے لوگوں کو پریشانی نہ ہوتی۔ اس نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اس کے ہاتھ کا باقی حصہ بھی کاٹ دیا جائے کیونکہ اس میں بے حد درد ہے اور ساتھ ہی دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اس کی بات نہ مانی گئی تو وہ یہ کام خود ہی کرے گا۔ برطانوی اخبار کے مطابق اس شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ ذہنی طور پر صحت مند ہے اور اس حوالے سے اس کے کئی ٹیسٹ بھی ہوچکے ہیں جن کے نتائج اس کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex