Thursday, 23, July, 2026

گاہک نے سگریٹ نہ دینے پر دکاندار کوقتل کردیا

گاہک نے سگریٹ نہ دینے پر دکاندار کوقتل کردیا
اریاض (بیورو رپورٹ) سعودی عرب کے شہر ریاض میں مبینہ طور پر ایک سعودی باشندے نے بھارتی شہری سعد علوی محمد کو چھریوں کے وار کر کر کے ہلاک کردیا۔ رپورٹس کے مطابق 34 سالہ کیرالا کا رہائشی ایک سٹور پر ملازم تھا، حملہ آور نے اس سے مفت سگریٹ لینے کی کوشش کی، انکار پر وہ سٹور سے چلا گیا لیکن پھر تھوڑی دیر بعد ہی چھری سمیت واپس آیا اور سٹور ملازم پر وار شروع کردئیے۔ اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو پیچھا کرکے سٹور کے سامنے لٹایا اور چھری مار مار کر ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اس شخص نے چند روز قبل ایک عمر رسیدہ شخص پر مسجد کے باہر حملہ کردیا تھا کیونکہ اس نے اس سے صاف کپڑے پہننے کو کہا تھا۔ مقتول تین سال سے ریاض میں مقیم تھا اور پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex