Saturday, 18, July, 2026

آئی فون ڈرون، انٹرنیٹ ٹوتھ برش اور بلیوٹوتھ روبوٹ

آئی فون ڈرون، انٹرنیٹ ٹوتھ برش اور بلیوٹوتھ روبوٹ
لاس ویگاس میں دلچسپ اور حیرت انگیز الیکٹرانکس ایجادات اور آلات کا میلہ سجنے والا ہے۔ پانچ جنوری کو ہونے والے میڈیا شو میں کمپنیوں نے اپنے انوکھے آلات اور مصنوعات کو پیش کیا۔ اس نمائش میں رکھے کچھ خاص برقی تحفوں کی تصاویر اور تفصیل دیکھئے۔ انٹرنیٹ سے جڑنے والا دنیا کا پہلا ٹوتھ برش جو یہ نوٹ کرتا ہے کہ دانت کتنے صاف ہوئے ہیں۔ یہ برش ریکارڈ بھی رکھتا ہے کہ کس دن دانت صاف کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔ اے ایف پی تصویر کنزیومر الیکٹرانکس کی سب سے بڑی نمائش لاس ویگاس میں ہورہی ہے۔ اس نمائش میں رکھے یہ بلیو ٹوتھ روبوٹ آئی فون کے ساتھ چلتے ہیں اور ان کی آنکھوں میں انفراریڈ گن لگی ہیں۔ فون کو ہلانے جھلانے سے بھی یہ حرکت کرتے ہیں۔ اے ایف پی تصویر کم ازکم آئی فون چارجر کا مسئلہ تو ختم ہوا۔ لاس ویگاس کی نمائش میں رکھا یہ ایک آئی فون کیس ہے جس میں چارجر موجود ہے اور یہ براہِ راست مین لائن میں نصب ہوکر موبائل چارج کرتا ہے۔ اس کیس کی تعارفی قیمت ساٹھ سے ستر ڈالر کے درمیان ہے۔ رائٹرز لیجئے، سرپر باندھنے کی پٹی ، بینڈانا میں اب فون پر بات کرنے کیلئے ہیڈفونزبھی لگادئیے گئے ہیں۔ یہ ایجاد اکوسٹک شیپ نامی کمپنی کی ہے اور اسے رن فونز کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم اس میں سے ہیڈفونز لگائے اور نکالے بھی جاسکتے ہیں۔ اے ایف پی تصویر یہ روبوٹ بہت تیزی سے گیلے فرش صاف کرتا ہےاور ساتھ ہی فرش کا نقشہ بھی بناتا جاتا ہے۔ اسے لاس ویگاس میں ہونے والی ایک الیکٹرانکس نمائش میں رکھا گیا ہے
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex