Saturday, 18, July, 2026

!!!.........برطانیہ میں بجلی سے چلنے والی ماحول دوست پیڈل موٹر بائیک تیار

!!!.........برطانیہ میں بجلی سے چلنے والی ماحول دوست پیڈل موٹر بائیک تیار
لندن …پیڈلز کی مدد سے سائیکل چلتی تو آپ نے اکثر اوقات دیکھی ہوگی تاہم موٹر بائیکس کے دیوانے ایک شخص نے پیڈلز کے ذریعے چلنے والی ماحول دوست موٹر بائیک متعارف کروادی ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 56سالہ اس شخص نے اپنی انوکھی موٹر بائیک میں ایسی موٹر نصب کی ہے جس میں36وولٹ کی ایک بیٹری موجود ہے جو ہر 30منٹ کے بعدچارج کی جاتی ہے۔ جیسے جیسے موٹر بائیک سوار پیڈلز گھومانا شروع کرتا ہے موٹر بائیک چلنے لگتی ہے۔Eco Riderنامی یہ انوکھی سواری 20میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی قیمت 1ہزار پونڈمقرر کی گئی ہے۔اس باصلاحیت شخص نے اپنی اس انوکھی سواری کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex