Tuesday, 21, July, 2026

!!!رات کے وقت سمارٹ فونز کا استعمال اگلے دن آپ کو سست بنا سکتا ہے

!!!رات کے وقت سمارٹ فونز کا استعمال اگلے دن آپ کو سست بنا سکتا ہے
اپنےسمارٹ‌فون کو بزنس اور کام کیلئے رات ۹ بجے کے بعد استعمال کرنا . آپکی صحت اور نیند کیلئے مضر ہے ایک نئی ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کے وقت سمارٹ فون کو کام کے لیے استعمال کرنا اگلے دن آپ کو سست بنا دیتا ہے۔ ریسرچر کے مطابق رات نو بجے کے بعد سمارٹ فونز کو کاروبار کے سلسلے میں استعمال کرنا اگلے پورے دن آپ کو سست اور آپ کے کام سے کم تر منسوب رکھتا ہے۔ میشیگن یونیورسٹی میں مینجمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور اس تحقیق کے مصنف روسل جونسن کہتے ہیں کہ سمارٹ فونز کے مالکان سمجھتے ہیں کہ اس کی وجہ سے انھیں نئی نئی تحقیقات کے بارے میں پتہ چلتا رہتا ہے خاص طور پر جب ان کا تعلق کسی تعلیمی سرگرمی سے ہو۔ نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کہتی ہے کہ امریکہ کے صرف 40 فیصد لوگ بھرپور نیند لیتے ہیں جبکہ جو لوگ اس بھرپور نیند سے محروم ہیں اس کی وجہ کام کے لیے سمارٹ فون کا استعمال ہے۔ ونسن کہتے ہیں سمارٹ فونز نیند کو منتشر کرنے کے لیے بالکل ٹھیک ڈئزائن کیے گئے ہیں کیونکہ یہ ہمیں رات گئے تک عقلاً خود سے منسوب رکھتے ہیں۔ان کی وجہ سے ہمارا خود کو کام سے الگ کرنا اور پرسکون نیند لینا مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی تحقیق کے ایک حصہ میں ریسرچز نے دو طرح کے تجربے کیے ۔پہلے تجربے میں 82 بالا درجے کے مینیجرز کے ساتھ دو ہفتے تک سروے کیا گیا۔جبکہ دوسرے تجربے میں 161 مختلف قسم کے پیشہ ور لوگوں کے ساتھ سروے کیا گیا۔دونو ں صورتوں میں یہی بات سامنے آئی ہے کہ کام کے سلسلے میں رات گئے تک سمارٹ فونز کا استعمال نیند میں خلل اور اگلے دن کام سے دوری کا سبب بنتا ہے۔دوسری صورت میں ایک اور بات جو سامنے آئی وہ یہ کہ دوسری الیکٹرونک ڈؤائسس جیسے ٹی وی دیکھنا ، لیپ ٹام استعمال کرنا اور ٹیبلیٹ کمپیوٹر استعمال کرنا ،سمارٹ فونز کی نسبت کم منفی اثرات چھوڑتے ہیں۔ ریسرچز کہتے ہیں کہ رات کے وقت لوگوں کا رابطہ خود سے برقرار رکھنے کے لیے سمارٹ فونز سے نیلے رنگ کی روشنی جاری ہوتی ہے۔جو کہ روشنی کے باقی رنگوں کی نسبت زیادہ انتشار پسند ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک قسم کا ضماد جو جلد کے رنگ کو ہلکا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، پیدا کرتا ہے ایک کیمیا جو جسم میں کم نیند کی وجہ بنتا ہے۔لہذا رات کے وقت سمارٹ فون کا استعمال لوگو ں کی قابلیت پر جسمانی اور ذہنی اثرات چھوڑتے ہیں۔ جونسن کہتا ہے کہ، اس کا بہترین حل رات کے وقت سمارٹ فون کا بند کرنا ہے، لیکن آج کل کے بزنس دور .میں ایسا ممکن نہیں ہو پاتا
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex