Wednesday, 22, July, 2026

یاہو ویب سائیٹس میں سب سے پہلے نمبر پرآگئی

یاہو ویب سائیٹس میں سب سے پہلے نمبر پرآگئی
ایک تازہ ترین رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یاہو امریکہ میں تمام سائیٹس سے آگے نکل چکی ہے یاہو کی شرحِ آمدنی پچھلے کچھ مہینوں سے کچھ خاص نہیں رہی ہے مگر اس کے ویب ٹریفک میں نمایا ں فرق نظر آیا ہے۔ایک تجزیاتی فرمکوم سکور ‘‘کی طرف سے سامنے آنے والے نئے ڈیٹا کے مطابق دسمبر میں یاہو کے پاس ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے 195 ملین افراد صارفین آئے، جس کی وجہ سے یہ سائٹ گوگل، مائیکروسافٹ اور فیس بک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹریفک والی سائٹ بن گئی ہے۔ کوم سکور نے پیر کو زیادہ ٹریفک والی پہلی 50 سائیٹس کی لسٹ ریلیز کی،جو ظاہر کرتی ہے کہ سرچ انجن ، نئی سائیٹس اور سوشل میڈیا کی وجہ سے وزیٹرز کی بھاری تعداد انٹرنیٹ پر نظر آتی ہے۔امریکہ میں ڈیسک ٹاپ صارفین کی تعداد 224 ملین ہے، کوم سکور کی اس لسٹ میں موبائل ٹریفک شامل نہیں ہے۔یاہو کے بعد گوگل 192 ملین منفرد صارفین کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور مائیکروسافٹ 175 ملین منفرد وزیٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئی ہے۔ اب تک گوگل نمبر 1 پر تھا مگر یاہو نے جولائی 2013 میں گوگل کو اس کے اقتدار سے علیحدہ کرتے ہوئے مضبوطی سے یہ جگہ سنبھالی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا کی سائیٹس میں فیس بک سب سے اوپر ہے جو کہ لسٹ میں 140 ملین منفرد وزیٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ای کامرس سائیٹس میں ایمازون اپنے 116 ملین منفرد وزیٹرز کے ساتھ لسٹ میں چھٹی پوزیشن سنبھالے ہوئے سب سے آگے ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex