Tuesday, 21, July, 2026

!!!......ہیکرز کا اینڈرائیڈ پر حملہ

!!!......ہیکرز کا اینڈرائیڈ پر حملہ
اپنے فون کو بذریعہ یو ایس بی کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کرنا آپ . کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اس ہفتے کے شروع میں ایپل کے وائس پریذیڈنٹ فل سچیلر کے مطابق 99% وائرس اینڈرائیڈ ڈؤائسس کو نشانہ بن رہی ہیں۔اس وائرس کا چور راستہ سیمینٹکSymantec نے تلاش کیا ہے۔جب آپ اینڈرائیڈ ڈؤائس کو اپنے پی سی سے بذریعہ منسلک کرتے ہیں تو ایک ٹارجن وائرس آپ کے فون میں ٹرانسفر ہو جاتا ہے۔ جسکا نام ٹروجن ڈروئیدپاک ہے۔ یہ اسوقت ٹرانسفر ہوتا ہے جب آپ کا فون ڈی بگنگ موڈ پر ہو۔ جسے ڈولپرززیادہ استعمال کرتے ہیں یا بعض اوقات جب فون کے سافٹ وئیر میں مسئلہ ہو تو ڈی بگ کرنا پڑتا ہے۔جب یہ وائرس آپ کے فون میں آتا ہے تو بالکل ایک بینک کی اپلیکیشن کی طرح کا نظر آتا ہے ۔سیمینٹک Symantec کے مطابق اس سے بچنے کا واحد حل یو ایس بی ڈی بگنگ کے بغیر یو ایس بی کے ساتھ فون کو کمپیوٹر سے منسلک کرنا ہے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق اگر آپ کے فون میں اسطرح کا کوئی وائرس آگیا ہے تو اس میں فوری طور پر اینٹی وائرس انسٹال کریں۔ ورنہ آپ کی تمام تصاویر، ویڈیوز اور دیگر معلومات ہیکرز تک جا پہنچیں گی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex