Tuesday, 21, July, 2026

گوگل گلاس کے بعد اب آئیں گی سامسنگ گلیکسی گلاس

گوگل گلاس کے بعد اب آئیں گی سامسنگ گلیکسی گلاس
گوگل کے مقابلے پر سامسنگ بھی جلد ہی اپنے گلیکسی گلاس سے پردہ اٹھانے والا ہے۔کورین ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق سامسنگ 2014 کے دوسرے نصف میں سمارٹ گلاسس کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ ستمبر میں برلن کے آئی ایف اےمیں متعارف ہونے والے سمارٹ گلاسس کو گلیکسی گلاسس کا نام دیا گیا ہے۔اتفاق سے یہ وہی جگہ ہے جہاں پچھلے سال گلیکسی گیر سمارٹ واچ کو متعارف کر وایا تھا۔ ملنے والی تصاویر میں گلاسس کے دو سائیڈ بٹن اور سامنے کی طرف کیمرے ، پہلے سے موجود ہیڈ فون اور ایک تار جو اس کو سمارٹ فون سے جوڑتی ہے کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ یہ ڈئزائن گوگل گلاس سے کچھ زیادہ مختلف نظر نہیں آرہا ۔ دوسرے گلاس کی طرح ساسمنگ گلاسس سمارٹ فون سے منسلک ہو جاتے ہیں ااور الرٹ کی اطلاع دیتے اور کنٹرول کرتے ہیں۔کورین میکرز کا کہنا ہے کہ سمارٹ گلاسس فوراََمنافع کا ذریعہ نہیں بنیں گے کیونکہ یہ ایک جدید سوچ ہے اور مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے اس کو وقت درکار ہوگا۔گلیکسی گلاسس سامسنگ کے اس مقصد کہ مارکیٹ میں ہمیشہ نئی اور جدید ڈیوائس کو متعارف کروانے کو پیش کرتے ہیں۔کورین انفارمیشن سوسائٹی ڈیولپمینٹ کا خیال ہے کہ 2016 تک اس کے شرحِ فروخت $6 بلین تک پینچ جائے گی۔کچھ اور لوگوں کا خیال ہے کہ یہ پہننے والی ڈیوائس اگلی نسل کے لیے موبائل ٹیکنالوجی کی صورت میں ابھریں گے جس کہ سمارٹ فونز نے بدل دیا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex