Tuesday, 21, July, 2026

کیا آپ کا آئی فون اور آئی پیڈ خود بخود ری اسٹارٹ ہو جاتا ہے؟

کیا آپ کا آئی فون اور آئی پیڈ خود بخود ری اسٹارٹ ہو جاتا ہے؟
ایپل کے مطابق اسکے اگلے اپ ڈیٹ میں ان تمام مسائل کا خاتمہ کر دیا جائے گا کچھ آئی فون صارفین کی طرف سے یہ شکائیت سامنے آئی کہ آئی فوناور آئی پیڈ کو iOS 7 پر اپ ڈیٹ کرنے کے بعد انکا فون خو د بخود ری اسٹارٹ کرنا شروع ہو گیا ہے۔ اور اہم کام کرتے ہوئے انکا فون خود بخود بند ہو کر دوبارہ چلنا شروع ہو جاتا ہے ۔ اور ہو م سکرین پر جانے سے پہلے سکرین فون کے رنگ کی مناسبت سے کالی یا سفید ہو جاتی ہے ۔ایپل اس مسئلے سے باخوبی واقف ہے اور اس کو صحیح کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ایپل کے ایک نمائندے ٹروڈی مولر کے مطابق ایپل iOS 7 کے اگلے ورزن میں ان تمام مسئلوں کا حل پیش کر رہا ہے۔ ایپل نے حال ہی میں ڈیولپرز کے لیے iOS 7.1 بیٹا 4 متعارف کر وایا ہے۔نیا ورزن معمولی سی تبدیلی اورخرابیوں کو دور کرکے سامنے آرہا ہے۔امید ہے کہ یہ نیا اور مکمل ورزن جلد ہی موجود ہو گا
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex