Tuesday, 21, July, 2026

!!!....ایپل شمسی توانائی سے چلنے والے کمپیوٹرز بنائے گا

!!!....ایپل شمسی توانائی سے چلنے والے کمپیوٹرز بنائے گا
بہت جلد آپ شمسی توانائی سے چلنے والے کمپیوٹرز استعمال کر سکیں گے، ایپل نے اس پر کام شروع کر دیا ہے اگر ایپل اپنے دعوے پر پورا اترا تو مستقبل میں آپ اپنی میک بکس کو شمسی توانائی سے چارچ کر سکیں گے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق یہ پورٹیبل کمپیوٹر کی دو طرفہ سکرین ہوگی جیسے کہ ایپل کی میک بک، سامنے کا حصہ جس کا رخ آپ کی طرف ہوگا ایک معمولی سکرین ہوگی۔ مگرپچھلا حصہ ایک سادہ کور سے زیادہ ہوگا۔پچھلا حصہ الیکٹروکرومک گلاس سے بنا ہوگا،جیسے کہ سمارٹ گلاس، جو اس میں سے روشنی کو گزرنے یا بلاک کرنے کی اجازت دے گا۔اشعاعی توانائی کے سیل پچھلے حصے کے ڈھکن کے نیچے ہونگے جو شمسی توانائی کو بجلی میں بدل کر لیپ ٹاپ کو چارچ کرنے کا ذریعہ بنیں گے۔ پچھلے اکتوبر میں یو ایس پی ٹی او نے ایپل کی طرف سے سامنے آنے والی ایک درخواست شائع کی تھی جس میں پوری طاقت کے ساتھ شمسی توانائی کو بدلنے والے آلات کے بارے میں تفصیلات درج کی گئی تھیں
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex