Tuesday, 21, July, 2026

!!!اینگری برڈز سے ہوشیار رہئیے، یہ محض ایک گیم نہیں

!!!اینگری برڈز سے ہوشیار رہئیے، یہ محض ایک گیم نہیں
اینگری برڈ ز اور اسطرح کی دیگر لیکی اپیس آپ کا ڈیٹا چوری کرنے میں ملوث ہیں یقینا اینگری برڈ صرف ایک گیم لگتی ہے جس کو آپ وقت گزاری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔لیکن سکیورٹی کے ماہر ایڈورڈ سنوڈین کے مطابق اینگری برڈ اور کچھ ایپس جن کو لیکی ایپس کا نام دیا گیا ہے امریکی خفیہ ایجنسی اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کے لیے لوگوں کا ذاتی ڈیٹا جمع کرتیں ہیں۔یہ سب تصویروں، رہنے کی جگہ کے متعلق اور دیگر معلومات جو گیم کے درمیان میں پوچھی جاتی ہیں کو خفیہ اداروں کو فراہم کرتی ہیں۔اینگری برڈ کے ڈیولپرز روویو اس بات سے انکار کر چکے ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ خبر بے بنیاد ہے، گیم کے دوران پوچھی جانے والی معلومات کا مقصد گیم کے معیار کو مزید بہتر کرنا ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے حال ہی میں یہ خبر دی ہے کہ یہ دونوں خفیہ ایجنسیاں 2007 سے مختلف طریقوں کے ذریعے ایپس سے ڈیٹا چورانے کی کوشش کر رہی ہیں۔تب سے سمارٹ فونز ان سب کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئے ہیں۔ جو معلومات زیادہ تر حاصل کی جاتیں ہیں ان میں عمر، جنس، ازدواجی درجہ، تصاویر، ویڈیوز اور پاسورڈز وغیرہ شامل ہیں
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex