Tuesday, 21, July, 2026

پاک بھارت ہیکرز پھر سرگرم

پاک بھارت ہیکرز پھر سرگرم
پاکستانی ہیکروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے بھارتی یومِ جمہوریہ پر 2018 ویب سائٹس کو ہیک کیا ہے جبکہ بھارتی ہیکروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جواباً منگل کو 2000 سے زیادہ پاکستانی ویب سائٹس کو ہیک کیا ہے۔ اس سلسے میں سب سے پہلے ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے کی ویب سائٹ کو پاکستانی ہیکروں نے ہیک کیا جس پر ’پاکستان زندہ باد‘ اور اس کے ساتھ ہی اسے ہیک کرنے کی والوں کی جانب سے ویب سائٹ ہیک کیے جانے کا پیغام لکھا تھا۔ اس کے بدلے میں بھارتی ہیکروں کے دعوے کے مطابق 2000 پاکستانی ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا ہے تاہم اس دعوے کی تصدیق یا اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے اس بارے میں ایک خبر شائع کی ہے مگر اس خبر کے ساتھ دیے گئے سکرین شاٹ سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ کس پاکستانی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں دیا گیا ہے۔ بھارتی ہیکرز کے گروہ ’انڈین سائبر رک شک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مزید پاکستانی ویب سائٹس کو نشانے بنائیں گے۔ بھارت کی گلوبل سائبر سکیورٹی رسپانس ٹیم کی ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ’2018 ویب سائٹس کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کیا جبکہ اس کے جواب میں بھارتی ہیکرز نے 2000 سے زیادہ پاکستانی ویب سائٹس کو ہیک کیا۔‘ پاکستانی ویب سائٹ پرو پاکستانی کے عامر عطا نے کہا کہ ’میری اطلاعات کے مطابق پاکستانی ویب سائٹس ہیک نہیں کی گئی ہیں مگر میں وثوق سے ایسی بات نہیں کر سکتا کیونکہ اگر ایسی بات ہوتی تو پاکستانی بلاگز پر اس کا ذکر ہوتا یا اس بارے میں سوشل میڈیا پر بات ہوتی مگر ایسا کچھ نہیں ہے۔‘ پاکستانی ہیکرز نے جن بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا ان میں سینٹرل بینک آف انڈیا کی ویب سائٹ بھی شامل تھی جسے کچھ عرصہ قبل بھی پاکستانی ہیکرز نے ہیک کیا تھا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex