Tuesday, 21, July, 2026

اور اب پھلوں کی تاثیر والے جامنی ٹماٹر

اور اب پھلوں کی تاثیر والے جامنی ٹماٹر
اس بات کا امکان ہے کہ جینیاتی تبدیلی کے ساتھ پیدا کیےگئے جامنی ٹماٹر جلد ہیں دکانوں پر دستیاب ہو سکیں گے۔ جامنی ٹماٹر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا یہ رنگ اسے بلو بیریز کی طرح صحت کے لیے مفید بناتا ہے۔ برطانیہ میں تیار کیا جانے والا یہ ٹماٹر اب کینیڈا میں بڑی پیمانے پر تیار کیا جائے گا اور اس سے بننے والا 1200 لیٹر جامنی جوس بھجوانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ ٹماٹر کو جامنی رنگ دینے والے پگمنٹ جسے اینتھوسائنن کہا جاتا ہے ایک انٹی آکسیڈنٹ ہے جو تکسید کے عمل کو تیز کرتا ہے اور جانوروں پر کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ کینسر سے لڑنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئے ٹماٹر اس کی غذائی افادیت کو اور اس سے بننے والی چیزوں کی افادیت کو بھی بڑھاتے ہیں جیسے کیچپ یا پیزے کو بنانے والی سوس ہے۔ ان ٹماٹروں کو برطانیہ کے شہر ناروچ میں واقع جان اننز سینٹر میں تیار کیا گیا جہاں پروفیسر کیتھی مارٹن کو امید ہے کہ اس کے جوس کی بڑی مقدار محققین کو اس کے فوائد کے بارے میں تحقیق کا موقع فراہم کریں گی۔ پروفیسر کیتھی کا کہنا ہے کہ ’ان جامنی ٹماٹروں سے آپ وہی مرکب حاصل کرتے ہیں جو بلوبیری اور کرین بیری سے حاصل کرتے ہیں جو انہیں صحت کے فائدہ مند بناتا ہے۔‘ اگرچہ یہ برطانیہ میں تیار کیا گیا ہے مگر پروفیسر مارٹن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جیناتی تبدیلیوں کے حوالے سے پابندیوں کی وجہ سے انہیں یورپ سے باہر ان پر مزید کام کے لیے دیکھنا پڑا۔ کینیڈا میں قوانین جینیاتی تبدیلی کے ساتھ فصلوں کے حوالے سے زیادہ معاون ہیں اس لیے اس پر مزید کام کے لیے اونٹاریو کی ایک کمپنی نیو انرجی فارم کے ساتھ معاہدہ ہوا جو اب اپنے 465 مربع میٹر کے گرین ہاؤس فارم پر اتنے ٹماٹر اگاتے ہیں کہ اس سے 2000 لیٹر جوس بنایا جا سکے۔ پہلے 1200 لیٹر جامنی ٹماٹروں کا جوس جلد ہی ناروچ بھجوایا جائے گا کیونکہ اس کے بیج نکالے جا چکے ہیں اس لیے اس سے جینیاتی ماحول میں خلل پڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پروفیسر مارٹن نے امید ظاہر کی کہ دو سال کے اندر اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس ٹماٹر کے جوس کو جلد ہی شمالی امریکہ کے صارفین کے لیے دکانوں پر پیش کیا جا سکے گا۔ اسی طرح ایک اور منصوبے کے تحت جینیاتی تبدیلی کے ساتھ گندم کی فصل بھی تیار کی جا رہی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex