Wednesday, 22, July, 2026

لینوو نے گوگل سے 3 بلین$ میں موٹورولا موبائل کو خرید لیا!

لینوو نے گوگل سے 3 بلین$ میں موٹورولا موبائل کو خرید لیا!
گوگل نے پچھلے سال موٹورولا 12.5ارب ڈالر میں خریدی تھی، اور اسے 3ارب ڈالر میں فروخت کر ڈالا گوگل نے حال ہی میں یہ اعلان کیا ہے کہ اس نے ’’موٹورولا‘‘ کو ’’لینوو‘‘ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈیل\ کے مطابق گوگل موٹورولا کے بہت سے پیٹنٹ (ٹیکنالوجی کے حقوق) اپنے پاس رکھے گا، اسکے علاوہ موٹورولا\ کی حالیہ اپلیکیشنز کے حقوق بھی گوگل کے پاس رہیں گے، 2012 میں 12.5 بلین $ میں موٹورولا کے حقوق حاصل کرنے کے بعد گوگل نے پچھلے سال کمپنی کا گراف اونچا کرنے کے لیے ’موٹو ایکس‘ اور ’ موٹو جی‘ متعارف کروائے تھے مگر باوجود ان کوششوں کے موٹورولا کی شرحِ فروخت میں کمی واقع ہوتی رہی۔ موٹورولا کی فروخت امریکہ میں سمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے مقابلے میں لینوو کو بہت مدد دے گا۔ 2005 میں چینی کمپنی لینوو نے آئی بی ایم سے تھینک پیڈ ڈویژن بھی خریدا تھا۔اور اسکے بعد اب موٹورولا کی خریداری یقیناًلینوو کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex