Wednesday, 22, July, 2026

گوگل اب پہننے والی ٹیکنالوجی متعارف کروائے گا

گوگل اب پہننے والی ٹیکنالوجی متعارف کروائے گا
موٹورولا کے برے تجربے کے بعد گوگل اب بہت جلد پہننے والی گھڑی نما ٹیکنالوجی متعارف کروانے والا ہے موٹورولا کو بیچنے کے بعد یہ بات تو طے ہے کہ گوگل سمارٹ فون بنانے کی دوڑ سے باہر آگیا ہے ۔ مگر حال ہی میں سامنے آنے والی ایک خبر کے مطابق گوگل نئی گھڑی نما پہننے والی ٹیکنالوجی کی کمپنی کو خریدنے کا خیرخواہ ہے۔ یہ خبر گوگل کے اندونی ذرائع سے سامنے آئی ہے، ابھی تک کمپنیوں کا نام تاہم سامنے نہیں آیا ہے جس کو خریدنے کا گوگل خواہش مند ہے مگر یہ سننے میں آیا ہے کہ گوگل کے سی ای او لیری پیج بہت سنجیدگی کے ساتھ اس طرف سوچ رہے ہیں۔ موٹورولا کو بیچنے کے بارے میں کوئی خبر دینے کی بجائے گوگل نے کل ایک موقع پر پہننے والی ٹیکنالوجی اور گوگل گلاسس کے بارے میں اپنی الچسپی کا اظہار کیا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیسٹ کا حصول گوگل کی ہارڈ وئیر کی ایجاد میں اہم کردار ادا کرے گا اور موٹورولا کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی گروپ جو بہت دلچسپ مقناطیسی فون پر کام پر رہا ہے ہے وہ بھی گوگل کی زیرِ نگرانی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex