Wednesday, 22, July, 2026

آئی فون نے آگ پکڑ لی والدین پریشان ایک سکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کی جیب میں پڑے آئی فون کو آگ لگ گئی

آئی فون نے آگ پکڑ لی  والدین پریشان ایک سکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کی جیب میں پڑے آئی  فون کو آگ لگ گئی
ایک امریکی سکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ اسوقت بیہوش ہو گئی جب اسکی جیب میں پڑے آئی فون کو آگ لگ گئی۔ صبح 7.40منٹ پر جب یہ بچی اپنی جماعت میں بیٹھی تھی تو اسکی پینٹ کی پچھلی جیب میں ایک ہلکے سے پٹاخے کی آواز آئی، اور ایسے محسوس ہوا جیسے آگ لگ گئی ہے۔ وہ اسی دوران زمین پر جا گری اور بیہوش ہو گئی۔ اسکی استاد نے آگ بجھانے کیلئے اس پر کمبل ڈالا، اور آگ پر قابو پایا۔ بچی کو ایمرجنسی میں ہسپتال لانا پڑا، اور جلنے کا ٹریٹمنٹ کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق یہ سب آئی فون کی بیٹری شارٹ ہونے کی وجہ سے ہوا۔ اور اسکا نقصان اس بچی کو اٹھانا پڑا۔ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ایپل کے آئی فون آگ پکڑ چکے ہیں، اور صارفین کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔ اس حالیہ واقعہ کے بعد امریکہ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور والدین اپنے بچوں کو آئی فون استعمال کرنے سے منع کر رہے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ متاثرہ بچی کے والدین نے ایپل کیخلاف قانونی کاروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایپل کی غلطی ثابت ہونے پرایپل کو بھاری مالی جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex