Wednesday, 22, July, 2026

فارم میں دھماکے کی ذمہ داری گائیوں پر

فارم میں دھماکے کی ذمہ داری گائیوں پر
جرمنی میں ایک فارم پر دھماکہ ہوا ہے جس کی ذمہ دار وہاں پر موجود گائیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راسڈورف نامی قصبے میں ہونے والا یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے فارم کی عمارت کی چھت اُڑ گئی اور ایک گائے خود بھی زخمی ہوگئی۔ واضح رہے کہ یہ دھماکہ گائیوں کے باڑے میں میتھین گیس جمع ہونے سے ہوا۔ فضا میں زیریلی گیس میتھین کا ایک بہت بڑا سبب گائیں ہیں جو یہ گیس خارج کرتی ہیں۔ مذکورہ باڑے میں دودھ دینے والی 90 گائیں بندھی ہوئی تھیں، اور ان تمام سے خارج ہونے والی گیس باڑے میں جمع ہوتی رہی جو آخر ایک دھماکے کی صورت میں پھٹی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے مذید بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے ساتھ باڑے سے شعلے بھی بلند ہوئے۔ دھماکے کے بعد ایمرجنسی سروس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے باڑے میں موجود گیس کی مقدار کے نمونے جمع کیے تا کہ دیکھا جائے کہ کہیں مذید دھماکوں کا خطرہ تو نہیں۔ واضح رہے کہ ایک صحتمند گائے روزانہ 500 لیٹر میتھین گیس خارج کرتی ہے اور زمین کے گرد موجود اوزون کی تہہ کو جو مضر گیسیں متاثر کرتی ہیں اُن میں بڑا حصہ میتھین گیس کا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex