Wednesday, 22, July, 2026

لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب
لاہورپنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہے کہ ہونہارطلباء وطالبات میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،تیسر ے مرحلے میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کاپروگرام ہے۔میٹرک کے ذہین طلباء وطالبات کو بھی شامل کیا جائے گا۔ لاہورمیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ رواں سال صوبے کے تمام گرلزاور جنوبی پنجاب کے11 اضلاع کے تمام اسکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اساتذہ اور طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کیلیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام وضع کیا جائے، رحیم یارخان میں انجینئرنگ اور آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے اوردانش اسکولوں کی طرز پر سرکاری اسکولوں میں سمارٹ بورڈ کے ذریعے تعلیم دینے کا جائزہ لیا جائے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex