Wednesday, 22, July, 2026

فیس بک لک بیک ویڈیو نے سب کو اپنا گرویدہ کر لیا

فیس بک لک بیک ویڈیو نے سب کو اپنا گرویدہ کر لیا
فیس بک پر تقریباً 200 ملین صارفین نے لک بیک ویڈیو کو دیکھا، جسکی کمپنی اپنی بہت بڑی کامیابی تصور کرتی ہے کمپنی کے ایگزیکٹیو کے مطابق ایک ہفتے پہلے فیس بک پر جاری کی گئی ویڈیو لک بیک نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ اپنے کامیاب دس سال پورے ہونے پر فیس بک نے اپنے صارفین کو 1 منٹ پر مشتمل ایسی ویڈیو سے متعارف کروایا تھا جو اس مختصر سے عرصے میں کسی بھی صارف کے فیس بک پر گزارے یادگار لمحوں پر مشتمل تھی۔ منگل کو کمپنی نے بتایا کہ اب تک تقریباً 200 ملین صارفین یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔ یہ خبر فیس بک کے چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ کے توسط سے منگل شام گولڈ مین سیکشز ٹیکنالوجی اورانٹرنیٹ کانفرنس میں سوال ، جواب کے وقفے کے دوران سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ اب تک تقریباً 200 ملین صارفین نے لک بیک ویڈیو دیکھی جس میں سے 50 فیصد صارفین نے اپنی لک بیک ویڈیو کو شئیر بھی کیا۔ فیس بک لک بیک ویڈیو ایک ہفتے پہلے 4 فروری 2014 کو متعارف کروائی گئی تھی، یہ ویڈیو فیس بک کے 1.23 بلین صارفین کے لیے یکساں موجود تھی۔ اس میں صارفین کے فیس بک پر گزارے پرانے اور یادگار لمحوں کو شامل کیا گیا تھا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex