Wednesday, 22, July, 2026

موبائل فون کمپنیوں کی سروس کوالٹی کا سروے شروع

موبائل فون کمپنیوں کی سروس کوالٹی کا سروے شروع
پی ٹی اے کا عملہ موبائل فون صارفین کو آپریٹرز کی طرف سے فراہم کی گئی سروس اور سہولیات کا تفصیلی سروے کر رہے ہیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے موبائیل فون آپریٹرز کی سروس کوالٹی کے حوالے سے سروے شروع کر دیا ہے جو 28 فروری تک جاری رہے گا اس ضمن میں پی ٹی اے کے راولپنڈی لاہور کوئٹہ کراچی پشاور اور مظفر آباد میں قائم زونل دفاتر کا عملہ موبائل فون صارفین کو آپریٹرز کی طرف سے فراہم کی گئی سروس اور سہولیات کا تفصیلی سروے کر رہے ہیں سروے مکمل ہونے کے بعد اسکی رپورٹ شائع کی جائیگی۔پی ٹی اے ماضی میں بھی اس قسم کے سروے کرتی آئی ہے، اور بری کارکردگی دکھانے پر مختلف کمپنیوں کو بھاری مالی جرمانے بھی عائد کر چکی ہے. آپ کو اگر کسی کمپنی سے شکائیت ہے تو آپ اسے پی ٹی اے تک پہنچا سکتے ہیں
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex