Wednesday, 22, July, 2026

لاہور میں ڈکیتی پولیس مقابلہ

لاہور میں ڈکیتی پولیس مقابلہ
لاہور میں ڈکیتی اورسنگین وارداتوں میں مطلوب دوملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔۔پولیس کےمطابق ملزمان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں. پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاوٴن میں ڈکیتی کی اطلاع پرسی آئی اے ماڈل ٹائون کے اہلکاروں نے چھاپہ ماراتو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو موقع پرہلاک جبکہ ان کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤٴں کی شناخت شاہ نوازاوربابرکے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان پولیس کو ڈکیتی اور خواتین سے زیادتی کی سنگین واداتوں میں ایک عرصے سے مطلوب تھے۔دوسری جانب ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گینگ کے پانچ ارکان کو پولیس پہلے ہی گرفتارکیا تھا جن میں دو کو رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ،واضح رہے کہ پولیس کا گزشتہ چار روزکے دوران یہ دوسرا مبینہ مقابلہ ہے جس میں چھ ملزمان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔۔ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کردی ہیں ۔ (Waqt News)
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex