Wednesday, 22, July, 2026

...لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دھڑے بندی کا شکار

...لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دھڑے بندی کا شکار
لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دو گروپوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔ ایک گروپ نے دھرنا ختم کردیا جبکہ دوسرے گروپ کا دھرنا جاری ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر گزشتہ صبح 9 بجے دھرنے کا آغاز کیا گیا تھا،مظاہرین سے مذاکرات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر اعلیٰ حکام نے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی کہ 5 مارچ کو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمت مستقل کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا اور مارچ ہی میں انہیں مستقل کر دیا جائے گا،جس کے بعد مظاہرین کے ایک گروپ نے دھرنا ختم کردیا۔ دوسری جانب لیڈی ہیلتھ ورکر پنجاب کی صدر رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ آج ہی تین لیٹردیے گئے تھے،مگر سب جھوٹے ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے موجودہ اجلاس میں بل پاس کرانے کا وعدہ کیاتھا،اب 5 مارچ تک بل پاس کرانے کاکہاجارہاہے ،جسے ہم نہیں مانتے اور اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex